تہران:(ما نیٹر نگ ڈیسک )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران طاقت کا دوسرا نام ہے، اسرائیل ایران کے ساتھ تصادم سے گریز کرے، اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیتن یاہو کو عبرانی زبان میں سخت پیغام دینے ہوئے کہا کہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا فیصلہ کن جواب ہے، حملہ ایران کے مفاد میں کیا، نیتن یاہو کو سمجھ جانا چاہئے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔یہ خبر بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک، ڈرونز اور کروز میزائلوں سے حملہ آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ عبرانی زبان میں کی ہے اور یہ پوسٹ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل برسانے کے چند ہی لمحے بعد کی گئی۔
Keep Reading
Add A Comment