لاہور: پنجاب حکومت نے 12 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں تبدیل ہونے والوں میں 7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر بھی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان مہر شاہد زمان کو تبدیل کر کےچیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ وہاں پر تعینات قرۃالعین میمن کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ لگا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمرانہ توقیرکو تبدیل کر کےڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس فرحان فاروق کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بہاولپور جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد عثمان خالد کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ نوید احمد کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ جبکہ ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے لاہور سیف اللہ خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ تعینات کر دیا گیا اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوچنیوٹ رانا محمد عمیر سے ڈپٹی کمشنر کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ میاں عثمان علی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس تعینات کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ تبدیل کر کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی لگا دیا گیا ہے۔
Keep Reading
Add A Comment