اسلام آباد: ((ما نیٹر نگ ڈیسک )پی ٹی آئے کے کل ہونے والے احتجاج کی کال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے نرمی کی توقع نہ رکھیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ملائیشیا کیوزیراعظم پاکستان کیدورے پر ہیں اور اسلام آباد میں اہم نوعیت کی عالمی تقاریب جاری ہیں، غیرملکی سربراہ کی موجودگی میں پی ٹی آئی کا احتجاج مناسب نہیں۔انھوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نیجلسے کی جگہ مختص کردی ہے لیکن تحریک انصاف نے کل احتجاج کی کال دی ہوئی ہے، کل کسی نے دھاوابولا تو کوئی شکوہ نہ کرے کیونکہ سیکیورٹی انتظامات میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائیگی۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی اور چینی وفودبھی پاکستان پہنچ رہے ہیں جس کے لئے ہم نے سیکیورٹی کے پیشگی انتظامات کرلئے ہیں، کینٹنرز کھڑے کرنا ہماری مجبوری ہے، فوج اورپیراملٹری فورسزکواسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے، احتجاج کو روکنے کے لیے ہرحد تک جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتیکہ ملک کی بدنامی ہواورپریشانی کا باعث بنے، احتجاج کرنا آپ کاحق ہے لیکن ان 10 سے 12 دنوں میں نہ کریں، عالمی رہنما موجود ہے، کوئی احتجاج برداشت نہیں کریں گے، مولانا سے 25 سال کا تعلق ہے، کسی کی خواہش پرختم نہیں کرسکتا۔یہ بھی پڑھیں: معصوموں کو مروانے کیلئے احتجاج کی کال دی جارہی ہے : سینیٹر فیصل واوڈا وزیر داخلہ نے کہا کہ کئی سال بعد پاکستان میں عالمی کانفرنس ہونیجارہی ہے، پی ٹی آئی والے احتجاج کی کال سے پہلیملک کا مفاد دیکھیں، ایس سی اوکانفرنس کی کامیابی ہرپاکستانی کی کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کل ہم نے کچھ لوگ پکڑے ہیں وہ کس طرح تیاری کررہے تھے، پکڑے جانے والوں کے پاس غلیل، پتھر،کیل والے ڈنڈے پکڑے گئے ہیں، اگرصرف احتجاج ہوتوایسی پلاننگ نہیں ہوتی۔

Leave A Reply

Exit mobile version