اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے، میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز جمعہ راولپنڈی اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دیہی یا دوردراز علاقوں میں قائم نجی تعلیمی ادارے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ خود کریں۔پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن اسلام آباد ، اسلام آباد پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے علاوہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی تمام پرائیویٹ اسکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مری روڈ گرد و نواح کے تمام سرکاری پرائیویٹ سکولز کل جمعہ بند رہیں گے۔تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں میڑو بس سروس کو جمعہ کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میٹر بس اتھارٹی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Keep Reading
Add A Comment