اسلام آباد:(ما نیٹر نگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق تینوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں غزہ ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں 7 اکتوبر کو غزہ کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا، واضح رہے کہ 7 اکتوبر یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر بھی منایا جانا ہے۔
Keep Reading
Add A Comment