بیروت: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین سے جمعہ سے رابطہ منقطع ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنانی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد سے ہاشم صفی الدین رابطے میں نہیں ہیں۔لبنانی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے دحیہ میں دو روز سے جاری اسرائیلی حملوں نے امدادی کارکنوں کو حملے کی جگہ پر جانے سے روک رکھا ہے۔اسرائیلی فوج نے ان فضائی حملوں میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، حزب اللہ نے ان اطلاعات پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
Keep Reading
Add A Comment