راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت میں دو روزہ بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس میں علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا جہاں دنیا بھر سے ماہرین اور اسکالرز نے شرکت کی۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں دوروزہ بین الاقوامی اسلام آباد نان پرولیفریشن کانفرنس 2024 کا انعقاد ہوا اور کانفرنس میں دنیا بھر کے اسکالرز اور ماہرین کو اکٹھا کیا گیا، جس کا مقصد عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمہ اور پاکستان کے پالیسی نکتہ نظر کو شیئر کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے اور ان کے علاوہ پالیسی میکرز جنرل (ریٹائرڈ) زبیر محمود حیات، خالد احمد قدوائی اور سرفراز ستار نے بھی خطاب کیا، کانفرنس میں امریکا، روس، چین اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے ممتاز بین الاقوامی اسکالرز شریک ہوئے۔
بیان میں کہا گیا کہ کانفرنس نے جوہری عدم پھیلاؤ کی کوششوں کے لیے پاکستان کے عزم کو تقویت بخشی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوروزہ بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس میں علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version