اسلام آباد: (ما نیٹر نگ ڈیسک )سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود سٹے دینے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسٹے دینے والے سینئر سول جج انعام اللہ کو معطل کر دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے، سینئر سول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔سینئر سول جج انعام اللہ کو فوری ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔سیشن جج کامران بشارت مفتی سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر ہوں گے، عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا۔
Keep Reading
Add A Comment