راولپنڈی تھانہ ویسٹریج کے علاقے چوہڑ چوک کے قریب محلہ زمینداراں میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا17 سالہ لڑکا اپنے ہی پسٹل سے فائر کی گی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اپنے ہی پسٹل سے نکلنے والی گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والا 17سالہ محمد راعیش دوست کی شادی کے لیے چوہڑ چوک گیا، جہاں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران پستول میں پھنسنے والی گولی ٹانگ پر لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے نوجوان دم توڑ گیا دم توڑ گیا، پولیس نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version