لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔طالبہ کی شناخت ام حبیبہ کے نام سے ہوئی جس نے ہاسٹل نمبر 8 کے کمرہ نمبر 74 میں خود کشی کی، طالبہ IER ڈیپارٹمنٹ کی اسٹوڈنٹ تھی۔ام حبیبہ سیالکوٹ کی رہائشی اور کمرہ نمبر 74 میں اپنی بہن کے ساتھ رہتی تھی۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ام حبیبہ کی خودکشی کے حوالے سے والدین کو آگاہ کر دیا گیا ہے، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا۔
Keep Reading
Add A Comment