لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔گورنر نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ اس گھناونے فعل میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔دریں اثنا ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے مبینہ واقعہ کے مقام کالج بیسمنٹ کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جسے چیک کیا جارہا ہے، فوٹیج کی مدد سے واقعہ کے حقائق سامنے آئیں گے جس سے سب کو مطلع کیا جائے گا۔