اسلام آباد:(ما نیٹر نگ ڈیسک )شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری ہے۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے، نور خان ایئر بیس پر 3 بجکر 26 منٹ پر بھارتی ایئرفورس کے طیارے نے لینڈ کیا، نور خان ایئر بیس پر بھارتی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر دہلی سے خصوصی طیارے میں پاکستان کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین کابینہ پاکستان پہنچے
اس سے قبل ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین کابینہ راشد مریدوف اسلام آباد پہنچے ہیں جن کا استقبال خالد مقبول صدیقی نے کیا جبکہ وزیر تجارت جام کمال نے تاجکستان کے وزیراعظم خیر رسول زادہ کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔کرغزستان کے وزیراعظم کی آمد
اس سے قبل اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک منگل کی دوپہر پاکستان پہنچے۔وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلی سول وفوجی حکام نے نورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگل دستے پیش کیے جب کہ دونوں رہنماں نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کلمات کا اظہاربھی کیا۔کرغزستان کے وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح کاوفد بھی ہے، جس میں معیشت اورتجارت کے وزرا، نائب وزیر خارجہ اور ایس سی او کے لیے نائب رابطہ کار بھی شامل ہیں، اس موقع پر پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اورسفارتخانے کے دیگراعلی حکام بھی موجودتھے۔بیلا روس کے وزیراعظم بھی پہنچ گئے
دریں اثنا بیلا روس کے وزیراعظم بھی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ان کا استقبال کیا۔
Keep Reading
Add A Comment