اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 251 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے۔اعلامیے کے مطابق پیڑول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پیٹرول فی لیٹر قیمت بدستور 247 روپے 3 پیسے برقرار رہے گی۔وزارت خزانہ نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے حوالے سے جائزہ لیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کے حوالے سے کہا گیا کہ اگلے 15 روز کے لیے ردو بدل کے بد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا اطلاق 16 اکتوبر 2024 سے ہوگیا۔
Keep Reading
Add A Comment