پشاور: (ما نیٹر نگ ڈیسک)وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان اور گرفتار کارکنان کی رہائی کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے۔پی ٹی آئی کارکنان کے نام اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کل نماز جمعہ کے بعد ہر شہر میں بھرپور طریقے سے نکلنا ہے، ملک بھر مین پر امن احتجاج کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی، ورکروں اور لیڈروں کی رہائی کیلیے احتجاج کرناہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف بھی احتجاج کریں، آپ لوگوں نے نکل کر پر امن احتجاج کرنا ہے، ایک غیر آئینی ترامیم کی جارہی ہے اس کے خلاف بھی آواز اٹھانی ہے، آج آواز نہ اٹھائی تو ہماری نسلیں اس بھی ان حالات سے گزریں گی۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جو اس وقت فیصلے کررہے ہیں ان کو پیغام دیتا ہوں ایسے فصیلے نہ کریں جو اس ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، آپ ان فیصلوں کے جوابدہ ہیں، آپ کو جواب دینا پڑیگا، ان فیصلوں سے ملک و قوم کے جو نقصانات ہو رہے ہیں اس کی ذمہ آپ پر عائد ہوگی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ حق اور سچ، حقیقی آزادی کیساتھ آئین کیتحفظ کیلییکھڑے تھے کھڑے ہیں اور رہیں گے، بھرپور طریقے سے ملک کے ہر شہر میں پر امن احتجاج کی اپیل کررہا ہوں، دنیا کو پیغام دینا ہے کہ زندہ اور آزاد قوم ہیں اپنے حق کیلیے کھڑے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version