اسلام آباد کی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے بند ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں جمعہ 18 اکتوبر کو تعلیمی ادارے بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے لہذا شہری افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version