اسلام آباد: اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے نفاذ کیوجہ سے ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے سیاسی یا غیر سیاسی کے اجتماع پر دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے پابندی ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے گریز کریں بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔