اسلام آباد:(ما نیٹر نگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر مشاورت ہوئی، ملاقات میں رات گئے ہونے والی سیاسی ملاقاتوں کے تناظر میں مسودے میں تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اہم ملاقات میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی شریک تھے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔اس موقع پر نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے شیری رحمان، سید نوید قمر اور مرتضی وہاب موجود تھے۔بعدازاں وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ مولانا کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے، بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔
Keep Reading
Add A Comment