راولپنڈی:(ما نیٹر نگ ڈیسک )حکومت نے تحریک انصاف کے پانچ افراد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر مشاورت کیلئے تحریک انصاف نے پانچ افراد کے لئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے پانچ افراد بیرسٹر گوہر، علی ظفر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے، ملاقات کے وقت کا فیصلہ تحریک انصاف نے کرنا ہے، اِلتوا یا تاخیر کی ذمہ داری تحریک انصاف پر ہو گی۔
Keep Reading
Add A Comment