کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2721ڈالر کی بلند سطح پر آگئی ۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 281800روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772روپے بڑھ کر 241598روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح ہفتے کے روز فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 3150روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کے اضافے سے 2700.62 روپے ہوگئی۔

Leave A Reply

Exit mobile version