پشاور:(ما نیٹر نگ ڈیسک )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اپنی عدلیہ کوغلام نہیں بننے دیں گے بھرپور تحریک چلائیں گے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی جنگ میں فتح حاصل کرنیتک چین سینہیں بیٹھیں گے،غرورکا پہاڑہم توڑیں گے، اللہ ہمارا ساتھ دے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے غیرآئینی ترمیم کرکیاپنی مرضی کا جج لگانیکا پروگرام بنایا ہے، ہم اپنی عدلیہ کوغلام نہیں بننیدیں گے، ہم تحریک چلائیں گیاورمارچ بھی کریں گے، اب کلمیکا نعرہ لگیگا،عوام نکلیں گے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کل رات کوترمیم پاس کرکیڈکیتی کی گئی، حکومت نےآزاد عدلیہ پرحملہ کیا ہے،ظلم، فرعونیت کے خلاف باہرنکل کر آزادی لیں گے، وقت قریب ہے دوہی راستے ہیں ، ڈواورڈائی،یہ نظرییحق اورسچ کی جنگ ہے، اب یہ جنگ جہاد کی شکل اختیارکرچکی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ جب مرضی کیبندوں سیفیصلیکرائیں گیتوادارے ترقی نہیں کرسکیں گے، غلط پالیسیوں کی وجہ سیپاکستان تنزلی کا شکار ہوا ہے، ایسی ترمیم سے چند اشرافیہ کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ غیرآئینی ترمیم ہے، جب عوام ہمیں مینڈیٹ دے گی تو ایسی ترمیم کو ختم کریں گے، وہ ترامیم لائیں گے جس سیعوام کو فائدہ ہو،جنہوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اس کو نہیں چھوڑیں گے، غدار،غدارہیجومجبورتھا وہ استعفی دے دیتا، جنہوں نیاپنی وفاداریاں بدلی ان کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے بیشمار قربانیاں دیں، پولیس اہلکاروں کے مسائل کو بھی حل کریں گے، ہم سب ملکرصوبے کیامن کے لیے کام کریں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version