پنجاب یونیورسٹی میں طلبا گروپوں نے یونیورسٹی گارڈز پر حملہ کر دیا جس سے پنجاب یونیورسٹی کے 10 سکیورٹی گارڈز زخمی ہو گئے۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق طلبا نے یونیورسٹی گارڈز پر شیشے کی بوتلوں سے حملہ کیا، طلبا کے پتھراؤ سے گارڈز کے سر پھٹ گئے، طلبا نے طے شدہ قوائد سے ہٹ کر اشتعال انگیز تقاریر کیں۔طالبعلم کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق تنظیم کے سربراہ کو سکیورٹی آفیسر نے فوری آگاہ کیا، طلبا نے نزدیکی کینٹین سے شیشے کی بوتلوں، پتھروں اور ڈنڈوں سے گارڈز پر حملہ کر دیا، بعد ازاں گارڈز نے اپنے دفاع میں کارروائی کی۔ترجمان کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے، وائس چانسلر نے زخمی سکیورٹی گارڈز کا بہترین علاج معالجہ کرانے کی ہدایت کی۔
Keep Reading
Add A Comment