اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں اسلام آباد اور پنجاب لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ذرائع ای سی پی کے مطابق پنجاب و اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ان چیمبر سماعت ہوئی، چیف سیکرٹری پنجاب،لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد پیش ہوئے۔جنہوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا قانون سازی اور ڈرافٹ تیاری کے لئے چھ ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا کی ، الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے پنجاب میں بلدیاتی چھ ہفتوں کی مہلت دے دی۔
Keep Reading
Add A Comment