اسلام آباد:چھبیسویں آئینی ترمیم کے قانون بننے کے بعد سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین بحالی درخواستیں آئینی بینچز کو بھیج دیں۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار وسیم سجاد نے کہا کہ پر سکون زندگی ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں آئینی سوال ہے اور 26 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آئینی کیسز آئینی بینچز سنیں گے اس لیے اعلیٰ بینچز بنیں گے وہی تعین کریں گے۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ کیس اہم آئینی بینچ ہی سنے گا۔مزید پڑھیں؛ صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور نئے چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں آئینی سوال کے کیسز آئینی بینچز سنیں گے، درخواستیں آئینی بینچز کو بھیج رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزارت پیٹرولیم نیچرل ریسورس کے سات ملازمین نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Keep Reading
Add A Comment