پشاور:(ما نیٹر نگ ڈیسک )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر احتجاج کا اعلان کردیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ احتجاج کی تاریخ کا اعلان جلد کروں گا، اس بار پورے ملک کو بند کریں گے، حکومت بار بار آئین کو توڑ رہی ہے، حکومت جو غیر آئینی کام کر رہی ہے اس کا بندوست کرنا ہوگا۔قبل ازیں انسداد پولیو کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جنگی حالات میں پولیو ورکرز اور پولیس اہلکار کام کر رہے ہیں، انسداد پولیو مہم انتہائی ضروری ہے، گھرمیں ایک بھی معذورکے باعث پورے گھر والوں کو مشکلات ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے، والدین سے درخواست ہے پولیو قطروں سے انکار نہ کریں، پولیو قطروں سے بائیکاٹ کسی اور سے نہیں بلکہ اپنے آپ کے ساتھ زیادتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو معذوری سے بچانا بھی اس کی زندگی بچانے کے برابر ہے، علما سے گزارش ہے انسداد پولیو مہم بارے آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں، پولیو کا خاتمہ پوری قوم کی جنگ ہے۔
Keep Reading
Add A Comment