اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سوفیصد ڈیل کے نیتجے میں باہر آ رہی ہیں، یہ سب پلان کا حصہ ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں نے ملکر عمران خان کو آگ میں دھکیل دیا۔ پہلے دھرنا، پھرعلی امین گنڈا پورغائب ہوگئے۔پی ٹی آئی کی اکثریت حکومت کیساتھ ہے۔ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی سے منافقت کر رہے ہیں، سب نے ملکر بانی پی ٹی آئی کو آگ میں دھکیل دیا۔ پی ٹی آئی والوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے پابندی لگوائی تھی، بانی پی ٹی آئی کو پتہ ہے یہ بک چکے ہیں، عمران خان کی 27 اکتوبر تک جیل میں ملاقاتیں شروع ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی بہنیں مخلص ہیں۔ فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی جیل سے رہا ہو جائیں گی۔