اسلام آباد: (ما نیٹر نگ ڈیسک )جی ٹی روڈ ٹول پلازہ کے قریب پولیس قیدی وینز پر نامعلوم افراد کا حملہ، متعدد قیدیوں کو چھڑوا کر لے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس قیدی وینز پر فائرنگ کی، شیشے بھی توڑے، حملے کے بعد وینز میں سوار متعدد قیدی بھی فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق وینز میں اٹک جیل سے پیشی کیلئے لائے جانے والے قیدی سوار تھے، قیدی وینز میں ڈیڑھ سو سے زائد قیدی موجود تھے۔
Keep Reading
Add A Comment