اسلام آباد()نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صدر انور رضا کے سسر، این پی سی کے سابق سیکرٹری فنانس اسحاق چوہدری کے چھوٹے بھائی، سینئر ممبر پروفیسر سعید چوہدری کے چھوٹے بھائی،سینئر صحافی سردار حمید کی والدہ، عمران شیروانی کی والدہ، ساجد خان کے والد،شوکت ستی کے بھائی، محمد اعجاز خان کی ساس، اسد شر کے بھائی، نعیم جدون کی والدہ اور سلطان بشیر کے بھائی کی دعائے مغفرت این پی سی میں منعقد ہوئی،دعائیہ تقریب تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی جسکے بعد نعت خواں حضرات نے حضور سرور کونینؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے، دعائیہ تقریب میں سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل نے اولاد پر والدین کے حقوق کے حوالے سے خوبصورت بیان فرمایا،تقریب میں وفات پانے والوں کے لواحقین کے علاوہ، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نئیر علی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید عون شیرازی، حافظ طاہر خلیل، سمیع ابراہیم، عامر سجاد سید، جعفر بلتی، نوید شیخ، خالد گردیزی، حامد حبیب، سردار شاہد، قربان ستی، میاں اختر حسین، ایم ڈبلیو او کے سیکرٹری جنرل وحید شیخ، آصف ہمدانی، جاوید اقبال ، راجہ جاوید، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ریاض احمد، ریاض احمدسمیت جڑواں شہروں کی صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Exit mobile version