نئی دہلی؛ بھارتی دارالحکومت میں 26 سالہ بیٹے نے میوزک اسپیکر ٹھیک کروانے کے لیے 20 ہزار روپے نی دینے پر اپنی 55 سالہ ماں کو بیدردی سے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد میں سنگدل بیٹے نے راستے میں ایک سنسان علاقے میں اپنی ماں کو زمین پر لٹایا جب کہ اس کے دوستوں نے ہاتھ پاؤں پکڑے۔ موہت نے اینٹیں مار مار کر اپنی ماں کو قتل کردیا۔سفاک بیٹا موہت شادی اور دیگر تقریبات کے لیے ساؤنڈ سسٹم کا کام کرتا تھا۔ اُسے ایک مندر کی تقریب میں جانا تھا اور ساؤنڈ سسٹم کی مرمت کروانی تھی۔موہت نے اپنی ماں سنگیتا سے 20 ہزار روپے مانگے۔ ماں نے کہا وہ خود ایک فیکٹری میں کام کرکے بڑی مشکل سے گھر چلا رہی ہوں اور تمھارے اس کام سے گھر والوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ماں نے یہ بھی کہا کہ یہ کام چھوڑ کر کوئی منافع بخش کام کرو یا محنت مزدوری کرو تاکہ گھر میں چار پیسے آئیں۔ جس پر وہ غصے میں آگیا اور گھر سے چلا گیا۔جھگڑے کے اگلے روز موہت نے دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پارٹی کی اور اپنی ماں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔پولیس نے لاش ملنے پر تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس جلد ہی موہت اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔