اسلام آباد: (مانیٹرنگ یسک )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے دورہ سعودی عرب کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا سموعہ سے واپسی پر 28 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے جس کے لئے شیڈیولنگ جاری ہے۔دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ دورہ سعودی عرب کے دوران دوطرفہ امور سمیت مشرق وسطی اور وسطی ایشیا میں جاری بحران پر بات چیت کریں گے، وزیرخارجہ کی دورے کے دوران اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
Keep Reading
Add A Comment