(اسلام آباد)چیف جسٹس سپریم کورٹ آف گلگت بلتستان سردار محمد شمیم خان کی آمد کا مقصد محسن عثمان عباسی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرنا تھا ۔اس موقع پر سینئر اینکر پرسن حق نیوز راجہ زین رحمان واثف شوکت عباسی اور کاشف نواز عباسی نے چیف جسٹس گلگت بلتستان کاخیر مقدم کیا۔سردار محمد شمیم خان نے فاتحہ کی دعا کی اور محسن عباسی سے والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔محسن عثمان عباسی نے گھر آمد پر سردار محمد شمیم خان کا شکریہ ادا کیا۔چیف جسٹس گلگت بلتستان نے محسن عثمان عباسی اور راجہ زین رحمان سے خصوصی ملاقات بھی کی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آنے والے الیکشن پر تفصیلی گفتگو ہوئی ،اس کے علاوہ حالیہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی حلف برداری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آخر میں چیئرمین عثمانیہ گروپ آف ریسٹورنٹس محسن عثمان عباسی نے محترم چیف جسٹس سپریم کورٹ آف گلگت بلتستان سردار محمد شمیم خان کا گھرآمد پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا
Keep Reading
Add A Comment