اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی کے لیے درخواست دائر کردی جس کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔رجسٹرار ہائیکورٹ کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر کل علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے کیس کل مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔

Leave A Reply

Exit mobile version