اسلام آباد:(ما نیٹر نگ ڈیسک )ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ پروگرام کیلئے قرض منظور ہوا ہے، وزیر خزانہ نے صدر اے ڈی بی سے ملاقات کے دوران درخواست کی تھی۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، قرض کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور ڈیزاسٹر رسک کے منصوبوں پر خرچ ہو گی ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا۔
Keep Reading
Add A Comment