لاہور:(ما نیٹر نگ ڈیسک )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لاہور میں سموگ کی صورتحال کو انتہائی خطر ناک قرار دے کر کل خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔پنجاب اسمبلی میں رولنگ دیتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت لاہور اور اس کے مضافات میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، یہ صورتحال ہم سب کیلئے چیلنج ہے جسے ہم سب لوگ نظر انداز نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کا سموگ پر خصوصی اجلاس ہوگا، تمام ارکان عوامی مسئلے پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
Keep Reading
Add A Comment