دہلی:(ما نیٹر نگ ڈیسک )بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے کے بارے میں آگاہ کردیا۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارت نیوٹرل وینیو پر اپنے میچز کھیلے گا۔
بھارت کے علاوہ دیگر 6 ممالک نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سیاسی اور سکیورٹی کے بہانے بنا کر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
Keep Reading
Add A Comment