تیونس میں ایک نیوز اینکر لائیو نشریات کے دوران روتے ہوئے گر پڑیں۔عرب میڈیا کے مطابق تیونس کے نجی چینل پر خبریں پڑھتے ہوئے خاتون نیوز اینکر انیسہ مکشاح پہلے تو رو پڑیں اور پھر سیٹ سے نیچے گر کر بے ہوش ہوگئیں۔یہ سب اتنا اچانک ہوا کہ لائیو براڈ کاسٹ کو روکنا پڑا۔ خبریں پڑھتے وقت بھی وہ کافی درد میں مبتلا دکھائی دے رہی تھیں۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو پوسٹ پر اس واقعے سے باخبر صارفین نے تصحیح کی کہ یہ واقعہ کسی ٹی وی چینل نہیں بلکہ ریڈیو اسٹیشن میں پیش آیا تھا تاہم موبائل فون پر ریکارڈ کرنے والے ایک ملازم نے اسے وائرل کردیا۔ان صارفین نے یہ تبصرے بھی کیے کہ انیسہ مکشاح کو 8 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔صارفین نے یہ بھی لکھا کہ صرف انیسہ مکشاح ہی نہیں بلکہ اس ریڈیو چینل کے دیگر ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے حکومتی حکام سے مطالبہ کیا کہ ریڈیو چینل کو اپنے ملازمین کی تنخواہیں وقت پر ادا کرنے کا پابند بنایا جائے۔ بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے۔
Keep Reading
Add A Comment