اسلام آباد:پاکستانی نوجوان ملک کے حالات سے مطمئن اور وطن میں ہی بہتر مستقبل کے لیے پراْمید ہیں۔آئی پی ایس او ایس (IPSOS) کے سروے میں حقائق منظرعام پرآگئے جس سے پتا چلتا ہے کہ نوجوانوں کی بیرون ملک نقل مکانی کے تناظر میں گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔آئی پی ایس او ایس سروے کے مطابق پاکستان کے 74 فیصد نوجوان اپنے ملک میں رہنا چاہتے ہیں، پاکستانی نوجوان اپنے وطن میں رہ کر بہتر زندگی گزارنے کی خواہش مند ہیں، نوجوانوں کی اکثریت یورپ یا امریکا نقل مکانی کی بجائے سعودی عرب اور یواے ای میں کام کرنے کی خواہشمند ہے۔2015ء میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بیرون ملک منتقل ہوئی، آئی پی ایس او ایس کے مطابق 2024ء میں حکومتی پالیسیوں سے اس میں واضح کمی واقع ہوئی۔معاشی ماہرین کے مطابق بیرون ملک نقل مکانی کے بجائے اپنے ملک میں قیام کی خواہش معاشی استحکام کو ظاہر کرتی ہے، سروے کے اعداد و شمار پاکستان کے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔
Keep Reading
Add A Comment