لاہور سمیت پنجاب بھر میں رکشہ ڈرائیور کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی گئی، شہری مناواں لائن سمیت صوبے کی تمام مین لائسنسنگ برانچوں میں ہر اتوار ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکیں گے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق اب رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس کے لیے کسی قطار کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، ملکی سطح پہلی بار رکشہ ڈرائیورز کے لیے الگ کاؤنٹر اور خصوصی دن ٹیسٹ کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔رکشہ ڈرائیورز کو ٹیسٹ سے پہلے ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی پر لیکچر دیا جاتا ہے اور اب تک 11ہزار سے زائد رکشہ ڈرائیورز اس مہم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے مطابق کمرشل گاڑیوں کے سوموار، منگل اور بدھ کو ٹیسٹ لیا جائے گا اور لائسنس کے حصول کے بعد رکشہ ڈرائیورز با اعتمادی طریقے سے رکشہ چلا سکے گے۔ ٹریفک ڈرائیور کے پاس ویلڈ لائسنس کا ہونا خود اعتمادی کی علامت ہے، ٹریفک شفافیت اور میرٹ پر لائسنس کی فراہمی بھی اولین ترجیح ہے۔رکشہ یونین کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے صوبائی سطح پر رکشہ ڈرائیورز کے مسائل کو یقینی طور پر حل کیا۔ صوبے بھر کے رکشہ یونین عہدے داران نے حکومت پنجاب اور ٹریفک پولیس کی خصوصی کاوشوں کے اظہار پر تشکر بھی پیش کیا۔واضح رہے کہ رکشہ کا ڈرائیونگ ٹیسٹ ڈی ایس پی ٹریفک ، ایم وی اوز ،اے سی اور اے ڈی سی کی نگرانی میں ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version