اسلام آباد:تھانہ لوہی بھیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے اغواء اور چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم سے مغویہ، مسروقہ ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات اور پرائز بانڈ برآمد کرلیے، سب کی کل مالیت 85لاکھ روپے ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیوں عمل میں لائی جارہی ہے۔