اسلام آباد:(ما نیٹر نگ ڈیسک )تحریک انصاف کی 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دار الحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی۔وفاقی دارالحکومت کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے اور کسی بھی قسم کی مذہبی، سیاسی جلسے جلوس یا اجتماع پر پابندی ہو گی۔واضح رہے اسلام آباد میں اس سے قبل بھی دفعہ 144 کا نافذ کی گئی جو کل ختم ہوئی۔