نیو کراچی سیکٹر فائیو ای شادی لان کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 27 سالہ سیف اللہ کے نام سے کی گئی۔اس حوالے سے ایس ایچ او بلال کالونی اسرار آفریدی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ متوفی نشے کا بھی عادی تھا جبکہ اہلخانہ نے واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا ہے جبکہ متوفی 2 بچوں کا باپ تھا اور کام کاج نہ ہونے کی وجہ سے مالی پریشانی کا شکار تھا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Keep Reading
Add A Comment