پشاور:ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے چیمبر میں ملازمین کے بغیر اجازت داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ حکام نے ڈپٹی اسپیکر کے چیمبر میں ملازمین کے بغیر اجازت داخل ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس ضمن میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر چیمبر کے قریب صرف اور صرف سیکیورٹی اسٹاف کو کھڑے رہنے کی اجازت ہوگی اور سیکرٹریٹ کا عملہ اجازت کے بعد ہی ڈپٹی اسپیکر کے دفتر میں داخل ہوسکے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر ملازمین کیخلاف خیبر پختونخوا سروسز ایکٹ رولز 2011 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Exit mobile version