اسلام آباد: (ما نیٹر نگ ڈیسک )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو ملک گیر فسادات برپا کرنے والے ایک مرتبہ پھر سے پرتشدد کارروائیاں کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے احتجاج کیلئے آئے لوگوں کی جانب سے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، شہباز شریف نے کانسٹیبل مبشر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے، انہوں نے احتجاج کے دوران پتھرا اور تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔یہ بھی پڑھیں: کسی کو ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے نہیں دیا جا سکتا: وزیر اعظم کا دو ٹوک اعلان
وزیر اعظم نے کہا کہ نام نہاد پرامن احتجاج کے نام پر پولیس اہلکاروں پر حملہ قابل مذمت ہے، پولیس اہلکار و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار امن و امان قائم کرنے کیلئے ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ 46 سالہ شہید کانسٹیبل مبشر کے کم سن بچوں کی دنیا شرپسند عناصر کے ہاتھوں اجڑ گئی، جب جب ملک ترقی کی منازل طے کرنے لگتا ہے شر پسند عناصر ملک بھر میں جلا گھیرا شروع کر دیتے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: بیلاروس کے صدر پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
وزیرِاعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کانسٹیبل مبشر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، کانسٹیبل مبشر ایک ایسے گروہ کے ہاتھوں شہید ہوئے جو ملکی ترقی کا دشمن ہے، نہاد امن پسند احتجاجیوں کا پولیس اہلکاروں کو زخمی اور شہید کرنے کا عمل قابل مذمت ہے۔