لاہور:(ما نیٹر نگ ڈیسک )پنجاب کے صوبائی دار الحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں بارے ٹریفک پولیس نے تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل ٹریفک کیلئے بند ہے، ڈرائیور حضرات ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ آ/جا سکتے ہیں۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روڈ، گجومتہ ٹریفک کیلئے کھلے ہیں، لاہور اسلام آباد، لاہور سیالکوٹ موٹروے تاحال آمدورفت کے لئے بند ہے۔ترجمان کے مطابق لاہور رنگ روڈ، ایسٹرن بائی پاس بھی ٹریفک کیلئے بند ہے، شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شہری مزید رہنمائی اور مدد کیلئے پیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔
Keep Reading
Add A Comment