لاہور:پرویز الٰہی کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جیل میں ان کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں۔سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت میں ہوئی، جس میں پرویز الٰہی کی جانب سے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔
عدالت میں دائر درخواست میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے۔ جیل میں گرنے کی وجہ سے پرویز الٰہی کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں اور وہ پوری طرح صحت یاب نہیں ہو سکے۔ ڈاکٹر نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
Keep Reading
Add A Comment