وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہونے کے بعد شہر کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر کی تمام شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں اور کل سے شہر بھر کے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں جبکہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا شہری بغیر کسی رکاوٹ کے شہر میں آمدورفت کر سکتے ہیں۔