عراق میں یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نےمعمولی تلخ کلامی کے بعد اپنی ساتھی ملازمہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق پروفیسر کی گولی سے ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ڈاکٹر سارہ العبودی کے نام سے ہوئی ہے جو بصرہ یونیورسٹی کی کالج آف ایجوکیشن میں ملازمہ تھیں۔یونیورسٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروفیسر ضرغام التمیمی نے سارہ العبودی سے گفتگو میں تکرار کے بعد فائرنگ کردی۔ پروفیسر اور خاتون کے درمیان کسی بات پر گرما گرم بحث بھی ہوئی تھی۔ پروفیسر ضرغام بصرہ کے گورنر اسعد العیدانی کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔بصرہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کے چچا نے یہ جرم کیا ہے لیکن کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں۔ انصاف کی فراہمی میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنے گی۔قتل کی اس ہولناک واردات کی ویڈیو عراق کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتل پروفیسر کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ رواں برس عراق کرائم انڈیکس میں 148 ممالک میں سے 80 ویں اور عرب دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
Keep Reading
Add A Comment