پشاور:وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اپنے دعووں کے برخلاف کارکنوں کو ڈی چوک پر چھوڑ کر بھاگ گئی۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی تھی کہ بانی عمران خان کے بغیر ڈی چوک سے نہیں جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہ فائنل کال ہے مگر فائنل کال مس کال یا رانگ کال ثابت ہوئی اور قیادت اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئی۔انہوں ںے کہا کہ شرپسندوں نے اسلام آباد پر حملہ کیا، احتجاج کے دوران انہوں ںے اسلام آباد کو مفلوج کردیا، معیشت کو نقصان پہنچا اور عوام مشکل میں آگئے۔

Leave A Reply

Exit mobile version