بنوں:(ما نیٹر نگ ڈیسک )فلائنگ کوچ کھائی میں گرنے سے 5 طلبا جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ میرانشاہ روڈ پر پیش آیا جہاں طلبا سے بھری کوچ بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 5 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کا آغاز کردیا جبکہ جاں بحق طلبا کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Keep Reading
Add A Comment