کراچی:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے سزا سن کر فرار ہونے والے 2 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ پولیس افسر جمیل احمد کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا، گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 ملزمان کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔جمعہ کے روز فیصلہ سنتے ہی ملزمان کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کیسے چکمہ دیکر فرار ہوئے۔فرار ہونے والے ملزمان میں شیر اللہ اور بن یامین شامل تھے جبکہ 2 ملزمان فہد یوسف اور ولی محمد کو فرار کی کوشش کے دوران احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔پولیس نے ملزمان کو فرار میں معاونت کرنے والے 3 افراد کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام تھا، ملزمان نے آپریشن کے دوران اینٹی انکروچمنٹ و دیگر عملے پر حملہ کیا تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version