دبئی:(ما نیٹر نگ ڈیسک )چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے مستقبل کے حوالے سے آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ پھر ملتوی ہوگئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس کے لیے دبئی پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی پر آئی سی سی کا اجلاس اب 7 دسمبر کو ہوگا اور یہ اس وقت ہوگا جب انڈیا پاکستان کے مقف پر جواب دے گا، بھارتی بورڈ کی جانب سے جواب نہ ملنے کے سبب آج کا اجلاس ملتوی ہوا۔آئی سی سی کے نئے سربراہ جے شاہ کی جانب سے اجلاس کو تعارفی قرار دیا جا رہا تھا، تاہم قوی امکان تھا کہ اس موقع پر چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے مختلف معاملات زیر بحث آئیں گے، میٹنگ میں شیڈول سمیت دیگر امور کے حوالے سے اہم ترین فیصلے بھی متوقع تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں ایونٹ کے معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی، حیران کن طور پر ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کا معاملہ شامل نہیں تھا۔دوسری جانب دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے بجائے چیمپئنز ٹرافی ٹونیشن فارمولا دیا۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان نے نیوٹرل وینیو پر بھارت سے 3 ملکی سیریز کھیلنے کی شرط بھی عائد کی، بھارت سہہ فریقی سیریز کرانے کا مطالبہ منظور نہیں کرے گا، بورڈ ممبرز کی اکثریت چیمپئینز ٹرافی ٹو نیشن فارمولا کرانے پر متفق ہو گی۔
Keep Reading
Add A Comment